ایران عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیتنے میں کامیاب

ایران عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے بعد امریکا میں اس کےمنجمد اثاثے بحال ہونے کی امید ہے کیونکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے اثاثے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایران عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے بعد امریکا میں اس کےمنجمد اثاثے بحال ہونے کی  امید ہے کیونکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے اثاثے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے امریکامیں موجود 2ارب ڈالرزسے زائد کے اثاثے منجمد کردیئے تھے۔

1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پرکئے گئے حملے میں 241 امریکی فوج جہنم واصل کردیئے گئے تھے۔

امریکا نے ایران پر بین الاقوامی دہشت گردی کو فروغ دینے کاالزام لگایاتھا جس پرامریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

عالمی عدالت نے امریکی موقف کو رد کردیا اور کہا کہ واشنگٹن کیس کی اگلی  سماعت تک اپیل کا حق رکھتا ہے لیکن اس سے قبل وہ تہران کو رقم کی واپسی کا فیصلہ کرے۔