نائیجیریا میں صدرکی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت 15 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت 15 افرادہلاک اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئےہیں۔
بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ 16 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صدر بوہاری کی جانب سے انتخابی ریلی نکالنے کے بعد جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔
جلسے کے اختتام پر بھگڈرمچنے سے ہلاکتیں ہوئیں اوردرجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری دوسری مرتبہ اپنی صدارت کو مزید چارسال کی وسعت دینے کے خواہش مندہیں اور اسی سلسلے میں ان کی انتخابی مہم جاری ہے۔
تیل کے حوالے سے مشہور نائیجیریا کےساحلی شہرپورٹ ہیرکورٹ کے اسپتال یونیورسٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ اس وقت تک اسپتال میں 15 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے 3 مرد اور باقی خواتین ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق درجنوں زخمیوں میں سے 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد زخمیوں کوحالت بہترہونے کے باعث گھرروانہ کردیاگیاہے۔
قبل ازیںنائیجیریا کی پولیس نے اپنے بیان میں بتایاتھا کہ ابتدائی طورپرصرف 4 افرادہلاک اورکچھ زخمی ہوئے ہیں لیکن بعد میںان کی تعدادبڑھتی چلی گئی۔
نائیجیریا کےمیڈیااورعینی شاہدین کاکہنا ہے کہ انتخابی جلسہ ختم ہونے کے بعد اچانک بھگڈرمچی جس کےباعث اژدہام بے قابوہوگیا اورافسوسناک واقعہ رونماہوا۔
نائیجیریا کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حکومت اور صدر نے واقعہ پر انتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔