ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے پولینڈ میں بلائی گئی کانفرنس اہم یورپی ممالک کےنمائندوں کی عدم شرکت کے باعث مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے پولینڈ میں بلائی گئی کانفرنس میں یورپین وزیرخارجہ سمیت فرانس،جرمنی ،اسپین کےوزراخارجہ بھی نہیں آئے جس کے باعث کانفرنس مکمل طورپرناکام ہوگئی۔
اس موقع پریورپی یونین کاکہنا تھا کہ یورپ ایران پرعائد امریکی پابندیوں کو نہیں مانتاجبکہ فلسطین کاکہنا تھا کہ وہ بھی ایران مخالف کانفرنس کا حصہ نہیں بن سکتا۔
روس کی جانب سے عدم شرکت پرکہاگیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی موجودگی نے امریکا کی ڈیزائن کردہ کانفرنس کو بے نقاب کردیا۔
یاد رہے کہ دوسری جنگ کے بعد پہلی دفعہ یورپ نے امریکا کی بات ماننے سے انکار کیا ہے۔