امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے سیاہ فام گلوکار کوہلاک کردیا

امریکی شہرولیجو میں پولیس نے سیاہ فام گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاجس کےبعد ہونے والے احتجاج پر واقعے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرولیجو میں 21 سالہ سیاہ فام ریپرسنگر کوامریکی پولیس نے ریستوران کے باہرکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ریسٹورنٹ ملازمین کی اطلاع پروہاں موجود گاڑی کوچیک کیاگیاتو اس دوران کارسوار شخص نے فرا کی کوشش کی اور گاڑی روکے رکھنے کی کوشش کےدوران پولیس کو تحفظ کے لیے گولی چلانا پڑی۔

سنگرکے بھائی کے احتجاج اور قتل کو نسلی تعصب کارنگ دینے پر علاقہ پولیس نے اپنے 6پیٹی بند بھائیوں کو حراست میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔