نوشہرہ میں فائرنگ سےایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں فائرنگ سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے کندی تازہ دین میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور2 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔