کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جارہا۔فائل فوٹو
کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جارہا۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کل پشاور جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے۔

وزیراعظم صوبے میں ضم قبائلی اضلاع، امن وامان سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

اجلاس میں گورنر، وزیر اعلیٰ،عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے جس میں مختلف فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعظم قبائلی عوام کیلیےصحت انصاف کارڈکی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے،وزیراعلیٰ گونرشاہ فرمان اوروزیراعلی محمودخان سےملاقات کریں گے

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیرا عظم نماز جمعہ گورنرہاؤس میں ادا کریں گے۔