اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں
اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک

اترپردیش کے کئی اضلاع میں جمعرات کو بارش اور ژالہ باری کے درمیان بجلی گرنے سے ریاست میں کم سے کم 10  افراد ہلاک جبکہ دیگر کئی جھلس گئے۔

سہارنپور سے موصول اطلاع کےمطابق دیوبند علاقے کے سانپلا روڈ پر واقع لکڑی کی ایک آڑھت پر بجلی گرنے سے پردیپ اور اس کے بھائی چھوٹن اس کی زدمیں آگئے۔

حادثے میں پردیپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھوٹن شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ہردوئی سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع میں ہوئی بارش اور ژالی باری کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ گاؤں میں 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر4 زخمی ہیں۔

ضلع بریلی میں بھمورا علاقے کے سانکر پور نگلا گاؤں باشندہ نریندر (12) اور اوم پرکاش اپنے کھیت میں مٹر کی فصل بچانے گئے تھے۔ دوپہر میں بارش شروع ہونے پر وہ اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے ۔

وہیں بلند شہر ضلع کے آہار تھانہ علاقے کے دراور گاؤں میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے ہیمراج(23)  ہلاک ہو گئے۔

جالون سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے رامپور تھانہ علاقے کے جگمّن پور گاؤں باشندہ پریم سنگھ سینگر(35) بکری باندھ رہے تھے اسی دومیان آسمانی بجلی گری اور وہ اس کی زد میں آگئے اس حادثے میں پریم کی بکری سمیت  ہلاک ہوگئے۔

فیروزآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے فریہا علاقے کے گنگلئی گانچ باشندہ پرمود کمار(35) کی موت ہوگئی۔ بارش اور ژالہ باری سے نارکھی، ٹنڈلہ، فریہا، اور مٹسینا علاقے میں آلو، سرسوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔