فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور نے اسلام آباد کو 172 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سُپر لیگ 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں جبکہ لاہور نے اسلام آباد کو 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔

اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے شاندار آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے 97 رنز جوڑے، فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

سہیل اختر نے 37 رنز بنائے، اے بی ڈیویلیئرز نے ایک چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے،  برینڈن ٹیلر 2، کارلوس بریتھ ویٹ 6،اینٹن ڈیوچچ 14، یاسر شاہ 7 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص محمود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد کی ٹیم میں رضوان حسین، لیوک رانچی (وکٹ کیپر)، فلپ سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب کان، سمیت پٹیل، محمد سمیع (کپتان) اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

لاہور کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ (کپتان)، اے بی ڈیویلیئرز، انٹون ڈیوسچ، برینڈن ٹیلر، سہیل اختر، کارلوس بریتھویٹ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں کئی بار آمنے سامنے آئیں ہیں لیکن جیت لاہور قلندر کے حصے میں کبھی نہ آئی۔