کراچی میں فائرنگ کے2واقعات میں پولیس اہلکارسمیت 2افرادجاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےنائن ایم ایم پستول کے2خول ملےہیں،مقتول دوست کی آئل کی دکان سےنکل کرگھرجارہاتھا کہ ان پرفائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار 2نامعلوم ملزمان نےکی۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن11نمبرمیں فائرنگ سےجاں بحق ہونے والا شخص سابق پولیس اہلکارہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔