اسلام آباد یونائیٹڈ نےلاہورقلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نےلاہورقلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی،اس سےقبل قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیاتھا۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سمیع،وقاص مقصود، شاداب خان اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے، اوپنر فخر زمان 65 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ سہیل اختر نے 37 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 24 رنز اسکور کیے۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی محمد سمیع قیادت کر رہے ہیں اور ان کے نائب کپتان شاداب خان ہیں، حسین طلعت، آصف علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اوورسیز پلیئرز میں چیلنج لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ شامل ہیں۔

لاہور قلندرز میں کپتان محمد حفیظ کے علاوہ فخر زمان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی ہیں جبکہ اس کے اووسیز کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ویلیئرز ،کوری اینڈرسن اور ڈیوسچ، کارلوس بریتھ ویٹ شامل ہیں۔