حیدرآبادپولیس نے حیدرآباد کے علاقےسائٹ ایریااور ٹنڈویوسف میں رات گئے مقابلوں کےبعد3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیااوران کے قبضہ سے اسلحہ اورلوٹا ہوامال برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حیدرآبادپولیس نے حیدرآباد کے علاقےسائٹ ایریااور ٹنڈویوسف میں رات گئے مقابلوں کےبعد3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیااوران کے قبضہ سے اسلحہ اورلوٹا ہوامال برآمدکرلیا۔
حیدرآبادپولیس کے مطابق گرفتارہونےو الے ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھےاور وہ کسی واردات کیلئے گھوم رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیااورانہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کو گرفتارکرکے علاج کیلئے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا ہے اوران کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے ،ابتدائی طبی امداد کے بعد ملزمان سے تفتیش شروع کردی جائے گی۔