بھارتی شاعر،لکھاری اور اداکار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا۔
شبانہ اعظمیٰ نے بھی ٹوئیٹ میں دورہ منسوخ کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے واقعے کے بعد کراچی کا دورہ منسوخ کیا گیا۔
جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو رواں برس کراچی آرٹس کونسل میں ہونے والے اردو کے شاعر کیفی اعظمی کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
دونوں کو آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور دونوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی پروگرام میں شرکت کرنے کی تصدیق کی تھی۔
جاوید اختر نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہیں اور شبانہ اعظمی کو کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی
خیال رہے کہ اس دورے کو منسوخ کیے جانے سے قبل بھی دونوں چند بار پاکستان میں ثقافتی و ادبی پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔