پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فور کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو6وکٹوں سے شکست دیدی۔
پشاور زلمی کے 156 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلی ہی گیند پر احمد شہزاد پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
عمراکمل نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے 75 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا جب کہ سرفراز احمد 37،ڈیون اسمتھ نے 11، واٹسن اور روسوو 19،19 رنز کی باری کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
زلمی کی جانب سے مصباح الحق نے 49 کامران اکمل نے 49 اور صہیب مقصود نے 26 رنز اسکور کئے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو اور محمد عرفان اور غلام مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ کی جانب سے نپی تلی بائولنگ کی باعث زلمی کے بلے باز اب تک کھل کر اسکور کرنے میں ناکام رہے،اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔