کراچی: پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے ابتدائی 4 میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں عوام کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 7 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس کیلئے وقار حسن انکلوژر کے ایک ہزار روپے والے ٹکٹ فروخت ہو گئےجبکہ 500 روپے والے تمام ٹکٹس بھی فروخت ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ماجد خان انکلوژر کے ایک ہزار والے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں جب کہ دو ہزار، دو ہزار پانچ سو اور تین ہزار روپے والے ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 10 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔10 مارچ کے میچ کے ماجد خان انکلوژر کے ایک ہزار والے ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں۔