بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد موقف دینا مہنگا پڑگیا، انتہاءپسندوں کے شدید احتجاج کے بعد انہیں کامیڈی شو ’ دی کپل شرماشو‘ سے نکال دیاگیا۔
سد ھو کے تازہ بیان پر بھارت میں انتہا پسند پھر بھڑک اٹھے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے کی مذمت کی ہے اور بھارتی فوج کے سیکیورٹی انتظامات اور ان میں خامیوں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ایسے مٹھی بھر لوگوں کی وجہ سے آپ ایک پوری قوم کو یا کسی ایک شخص کو انفرادی حیثیت میں کیسے موردِالزام ٹھہرا سکتے ہیں؟۔
بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق تبصرہ کے بعد سدھو کو برخاست کردیاگیا ۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سدھو کی جگہ اب ارچناپورن سنگھ لیں گی ۔