لائن آف کنٹرول کے راجوڑی سیکٹر پربارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کےمیجر سمیت 2اہلکار ہلاک ہوگئے ہلاک میجر بھارتی فوج میں انجینئر کور کا آفیسر تھا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں گشت کےدوران لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا میجراورایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے کاکہنا ہے کہ راجوڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ کشمیری مجاہدین نے منصوبہ بندی کے تحت نصب کی تھی،گشت کےدوران دونوں اس کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روزمقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم 44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے تھے۔