نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا پر اتنا اچھا کام کیا کہ جاپانی وزیر اعظم نے انھیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے لیکن اب یہ میزائل تھم گئے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں لیکن ممکن ہے انھیں نوبیل امن انعام کبھی نہ ملے۔