دبئی: لاہور قلندرز نےپاکستان سپرلیگ کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائےجس کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
سہیل اختر 39 رنز بنا کر عمر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے بھی 26 رنز کی اننگز کھیلی۔اے بی ڈویلیئرز صرف تین رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈیوچچ نے اپنی ٹیم کے اسکور میں 28 رنز کا اضافہ کیا۔جبکہ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔کراچی کی جانب سے عمر خان نے دو جب کہ محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔