جرمنی میں روس اور برطانیہ کے جونیئر وزرائے خارجہ کی ملاقات کو سرد مہری کے خاتمے اور ’نئے سفارتی تعلقات‘ کی ابتدا کے تناظر میں خوش آئند سمجھا جارہا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’برطانوی وزیر نے ملاقات میں زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خلیج وسیع ہے اور روس کو ذمہ دارانہ عالمی پارٹنرز کی حیثیت سے رویہ اختیار کرنا چاہے‘۔
برطانوی وزیر نےکہا کہ ’تاہم روس کے ساتھ مختلف امور پر تعلقات کے لیے دروازے کھولے ہیں، ہم اپنے اتھادیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ماسکو سے امید کرتے ہیں کہ وہ عالمی نظام کے واضع کردہ قوانین کے پاسداری کرے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 4 مئی کو سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپال پر روس کے ہی تیار کردہ اعصاب شل کر دینے والے زہرنووی چوک سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ماسکو اور لندن کے درمیان ’سفارتی تعلقات‘ شدید متاثر ہوئے تھے۔