دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےقومی ٹیم کے کھلاڑی عمراکمل کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ عمر اکمل اسی طرح کھیلتے رہے تو بہت جلد پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمر اکمل بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دی ہے۔
خیال رہے کہ عمر اکمل اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں اور انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔