پشاور: اہم شخصیات کے خلاف نیب کی انکوائریاں شروع کر دی گئیں، نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اورانہیں اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا، سیکرٹری پی اینڈ ڈیلبو، سیکرٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی تاہم مخالفت کے باوجود وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری، مشیرتعلیم نے منصوبے کی منظوری دی۔