اسلام آباد: پی ایس ایل کا چوتھا سیزن شروع ہوچکا ہے جبکہ میچز دبئی کے اسٹیڈیم میں جاری ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اگلے سیزن کے تمام میچوں کو پاکستان میں کروائیں گے ،انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں خالی اسٹیڈیمز سے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق ہوئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ‘متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچوں میں خالی اسٹیڈیمز سے وزیر اعظم عمران خان کے اگلے سال پورے پی ایس ایل کو پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کی وضاحت ہوئی ہے’۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ ‘انشااللہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے پرہجوم میدانوں میں میچ کھیلے جائیں گے’۔