کراچی میں پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ دوران گرفتاری بزرگ شہری عبدالکریم دل کا دورہ پڑا اور دم توڑ گیا۔
کراچی کے سائٹ اے کے علاقے میٹروول پوسٹ آفس کے سامنے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اقبال مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر امین اور اس کے والد عبدالکریم کو گرفتار کر کے پولیس موبائل میں ڈالا اسی دوران ملزم69 سالہ عبد الکریم جان ولد عبد الشریف کی حالت بگڑی اور وہ موبائل میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے پولیس کو گھیر لیا، عبدالکریم گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا جنرل سیکریٹری تھا۔
عبدالکریم کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے والد پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میرے والد دل کے مریض تھے۔ گرفتاری کے دوران والد کی طبیعت بگڑ گئی اور پولیس والے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، جس پر گرفتاری کیلیے چھاپہ مارا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی شفیق الرحمٰن ولد محمد عثمان نے 10 فروری 2019 کو فائرنگ سے زخمی ہو گیا،انہوں نے تھانے میں پولیس کو اپنا بیان دیا تھا کہ عبد الکریم، اس کے بیٹے امین اور دیگر دو افراد نے اتحاد ٹاؤن میں اسے فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا تھا۔