14 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق نادر مگسی نے 466 کلومیٹر کا ٹریک چار گھنٹے 29منٹ میں طے کیا۔ چار گھنٹے 40 منٹ کے ساتھ زین محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کی
نادر مگسی کے سخت حریف جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔ انہوں یہ فاصلہ چار گھنٹے 42 منٹ میں طے کیا۔
پری پیڈ کیٹیگری کےفائنل راؤنڈ میں 34 گاڑیاں 256 کلومیٹرطویل ٹریک پردوڑائی جائیں گی۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نادر مگسی اپنے اعزاز کی دفاع کریں گے۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان دفاعی چیمپئن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
گزشتہ روز خواتین کی اسٹاک کیٹیگری میں سابق چیمپئن تشنا پٹیل فاتح قرار پائی تھیں اور اسلام آباد کی سلمہ ثروت دوسرے نمبر پر رہیں جب کہ عاصمہ صدیقی گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔