قوی الجثہ لیکن نرم خو وہیل شارک پاکستانی ماہی گیروں نے پکڑ لی

https://www.facebook.com/ummat.com.pk/videos/297374884280766/

 

ٹھٹھہ میں ماہی گیر 2 ہزار کلو وزنی وہیل شارک مچھلی سمندر سے کھینچ لائے۔ جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا۔

ماہی گیروں کے مطابق اس سے قبل بھی ان چار شارک مچھلیاں شکار کے دوران ان کے جال میں پھنسی تھیں ۔ جنہیں کراچی میں فروخت کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ  مچھلی بہت بڑی تھی کنارے پر لانے میں بڑی مشکل آئی۔ اس کی حرکت سے کشتیاں بھی الٹ سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی مچھلیاں ہمارے روزگار کا ذریعہ ہیں مچھلی کو دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

اس سے پہلے 2012 میں کراچی کے قریب 7.7 ٹن وزنی اور 40 فٹ لمی وہیل شارک پکڑی گئی تھی جو اس وقت دو لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

وہیل شارک اپنے بڑے حجم کے باوجود انتہائی نرم خو مخلوق ہے۔ اگرچہ یہ اتفاقیا طور پر ہی جال میں آتی ہے تاہم اس کے نرم خو ہونے کی وجہ سے ماہی گیر اسے چھوڑتے نہیں۔

وہیل شارک کی نسل خطرے سے دو چار ہے۔