سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا گیا وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کرتے ہوئے سعودی جیلوں میں قید دو ہزارایک سو سات پاکستانیوں کو فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر صبح سویرے خوشخبری سناتے ہوئے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ” وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےملاقات کے دوران سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔
عمران خان کی اس درخواست پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔