پی ایس ایل میں آج اور کل آرام کا دن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میںآج اور کل آرام کا دن ہے اب 20 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کی ٹیمیں 18 اور 19 فروری کو آرام کریں گے جب کہ 20 فروری کو چوتھے سیزن کا اگلا میچ کھیلا جائے گا۔

20 فروری کو صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات نو بجے شروع ہو گا۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایل سیزن فور میں دو میچ کھیلے گئے تھے۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔جبکہ وسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو با آسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔