سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔فائل فوٹو
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔فائل فوٹو

الوداع الودع ۔سعودی ولی عہد پاکستان کادورہ مکمل کرکے ملائیشیا روانہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان مکمل کر کے ملائیشیا کیلیے روانہ ہو گئے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے آمد پر استقبال کی طرح رخصت پر بھی معزز مہمان ولی عہد محمد بن سلمان گاڑی خود چلائی اور انہیں نور خان ایئر بیس لے کر گئے جہاں محمد بن سلمان نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور جہاز میں سوار ہو گئے ۔

سعودی ولی عہد کو الوداع کہنے کےلیے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی کابینہ سمیت اعلیٰ حکام نور خان ائر بیس پر موجود تھے۔

پاکستان سے واپسی کے موقع پر سعودی ولی عہد کافی خوشگوار انداز میں نظر آئے اور عمران خان نے انہیں گلے لگا کر رخصت کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز کی بات ہے اور سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے بیان کو بے حد سراہا گیا۔

سعودی ولی عہد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں۔