سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں شیخ رشید کو نظر انداز کر دیا گیا ان کیلیے وزیر اعظم ہائوس کے دروازے بند رہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے وزرا کو شرکت کی دعوت دی گئی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہ دی گئی۔
سعودی ولی عہد کو دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ق) کے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، جی ڈی اے کی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیر برائے دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کوایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔