مصر کی الازہرمسجدکے قریب ہونے والے خودکش حملہ میں2 پولیس اہلکار جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوگئےجس کےبعد مسجد الازہرکوبند کردیاگیاہے ۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں الازہر مسجدکے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 2پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا کہ جب وہ پولیس کے گھیرے میں آچکا تھا اوراس کا بچ نکلنا ناممکن ہوگیاتھا۔
قاہرہ پولیس نے دونوں زخمیوں اور لاشوں کومقامی اسپتال منتقل کردیا ہےجہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مصری پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں اورحملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں ،ان کے مطابق حملے کی اطلاعات کے باعث سیکیورٹی سخت تھی جس کی وجہ سےبڑے نقصان سے بچ گئے۔
اعلی مصری حکام کاکہناتھاکہ فوری طورپرکسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے نہ ہی کسی کے بارے میں کچھ کہاجاسکتا ہےکہ حملہ کس نے کیا ہوگا،تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔