بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے ”سوریا کرن “ طیارے ’ایرو انڈیاشو 2019 ‘ کی بنگلورومیں ریہرسل کر رہے تھے کہ اس دوران وہ آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گئے تاہم جہازوں میں سوار پائلٹس نے خود کو فوری طور پر ایجکٹ کر لیا اور وہ زندہ بچ گئے ہیں ۔
بھارتی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos