شہید کے جنازے میں ہزاروں کی شرکت،بھارتی فوج کی کشمیری مائوں کو دھمکیاں

بھارتی فوج کی فائرنگ سےگزشتہ روز شہید ہونے والے جیش محمد کے مجاہد کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی ۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے کشمیری مائوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں کیونکہ ہتھیار نہ پھینکنے والوں کا انجام موت ہے۔

مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز جیش محمد کے مجاہد ہلال احمد 18گھنٹے تک بھارتی فوج سے مقابلہ کرتا رہا ،اس دوران بھارتی فوج کے میجر سمیت 4فوج ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے۔ جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلال احمد بھی شہید ہو گیا۔

شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت ۔ جبکہ کئی علاقوں میں شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری مائوں کو دھمکیاں دیں کہا کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں کیونکہ ہتھیار نہ پھینکنے والوں کا انجام موت ہے۔

ایس ڈھلوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پلوامہ حملے کے 100 گھنٹے کے اندر اندر اس کے منصوبہ سازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا کہ مارے جانے والے کا تعلق شدت پسند تنظیم جیش محمد سے تھا اور انھوں نے ہی نیم فوجی قافلے پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پلوامہ حملے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 14 فروری جیسا حملہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس کی تحقیقات جاری ہیں اور ایسی بہت سی معلومات ہیں جو شیئر نہیں کی جا سکتیں۔