پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سپرمون دکھائی دے رہا ہے جو زمین سے غیر معمولی طور پر قریب ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سال2019 کادوسراسپرمون ہے، سپرمون کا نظارہ پوری رات کیا جاسکتاہے۔
’سپرمون‘ چودھویں کے اس مکمل چاند کو کہتے ہیں جب چاند اور زمین کی باہمی قربت کی وجہ سے وہ بڑا اور روشن دکھائی دے۔ آج رات چاند زمین سے صرف 3 لاکھ 56 ہزار 846 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ورنہ عام حالات میں یہ فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔
اس بات کا اندازہ اس امر لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال 14 ستمبر کو چاند زمین سے بعید ترین فاصلے پر ہوگا یعنی 4لاکھ 6 ہزار 248 کلومیٹر دور ہوگا۔
ڈائریکٹرعبدالرشید نے بتایا کہ سپرمون میں چاندزمین کے قریب آجاتاہے،14 ویں کاچاندویسےہی خوبصورت ہوتاہے،آج مزیددلفریب نظرآئیگا۔
ان کا کہناتھا کہ سپرمون میں 14 فیصد چاند زمین کے قریب آجاتاہے،سپرمون میں چاند 30 فیصدزیادہ روشن نظرآتاہے۔
ڈائریکٹرمیٹ عبدالرشید نے کہا کہ سال کاپہلاسوپرمون 21 جنوری 2019کودیکھا گیاتھا،اگلاسپرمون مارچ میں متوقع ہے۔