بھارت کے ہوٹلوں میں کشمیریوں کے داخلے پابندی لگا دی گئی۔
نئی دہلی سے ملحقہ نوئیڈا کے ایک ہوٹل میں ‘کشمیری ناٹ الاؤڈ’ کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا۔ اس نوٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس لگانے والے ہوٹل کا مالک اتر پردیش نو نرمان سینا کا قومی سربراہ امت جانی ہے۔
ہوٹل کے مالک امت جانی نے کہا کہ ”ہمارے گیسٹ ہاؤس میں آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں کشمیری لوگ ٹھہریں گے تو وہ نہیں ٹھہریں گے، اس کے بعد ہم نے یہ نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔”
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف پر ہوئے خود کش حملے میں تقریباً 50 سی آر پی ایف کے جواب ہلاک ہو گئے تھے،بھارت میں کچھ لوگ امت جانی جیسے بھی ہیں جو نفرت پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔