انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔
لندن میں ورلڈ کپ کی تقریب کے موقع پر کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کو انٹرویو میں ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی نے کسی بھی بورڈ کو شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے نہیں لکھا ہے، ہم شائقین کے نکتہ نگاہ سے سوچتے ہیں اوراس وقت پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر صورتحال کابخوبی اور پوری طرح جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس وقت کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے کہ جس سے یہ ظاہر ہو کہ ورلڈ کپ کے میچز جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا مقابلہ بھی شامل اُس میں تبدیلی کا کوئی امکان ہو۔