آئی سی سی نےسرفراز کوفکسنگ کی پیشکش کرنےوالے کو سزا سنا دی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کوفکسنگ کی پیشکش کرنے کے جرم میں عرفان انصاری کو 10 سال پابندی کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے حکم جاری کرتے ہوئے کاہ کہ عرفان انصاری ہر طرز کی کرکٹ سے دور رہیں گے ، انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں دس سال پابندی کی سزا سنائی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ عرفان انصاری پر پاک سری لنکا سیریز 2017 میں سرفراز کو رشوت کی پیشکش کا الزام تھا جو کہ ثابت ہو گیا ہے اور سزا سنا دی گئی ہے ۔

عرفان انصاری ایک عرصے تک شارجہ کرکٹ کونسل کے کوچ رہنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی تنظیمی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔عرفان انصاری 3 دہائیوں سے شارجہ کرکٹ کونسل کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور شارجہ کرکٹ کے امور کے حوالے سے اہم شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ ال زید کرکٹ اسٹیڈیم کے انچارج بھی رہ چکے ہیں جہاں وہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے مدد کرتے تھے۔