اقوام متحدہ میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر تشدد جاری ہے ۔
بھارت اور کشمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہاکہ پلوامہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، دو جوہری ہمسائیوں کی کشیدگی خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان اور کشمیری تشدد کا ہدف ہیں، امید ہے بھارت آئندہ انہیں ہر قسم کے نقصان سے تحفظ فراہم کرےگا اور کسی کو مذہب اور شناخت کے نام پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی بس پر کارخودکش حملے میں 45 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔