سعودی وزیر خارجہ نے پلواما حملے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے اور مذمت کرنے سے صاف انکار کردیا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کو انٹر ویو میں کہا کہ ثبوت دیکھے بغیر پاکستان کی مذمت کیسے کر سکتے ہیں؟ ابھی تک پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں۔
سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب اور بھارت مل کر کام کریں گے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت سے متعلق جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ذکر تک بھی نہیں کیا گیا تھا جس پربھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔