قدرت نے بھی بھارتی فوج پر قہر نازل کر دیا ، ہماچل پردیش کے ضلع کننور میں بارڈر کے قریب برفانی تودہ بھارتی فوجیوں پرآ گراجس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک، 5 لاپتہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کننور میں تربت بارڈر کے قریب برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوج کے 6 اہلکار دب گئے جب کہ انڈو بارڈ پولیس کے متعدد پولیس اہلکار بھی برفانی طوفان میں پھنس گئے۔
حادثے میں ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز اور دشوار گزار راستوں کے باعث مقامی علاقے میں تعینات نفری نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کا آغاز کیا۔
ریسکیو مشن کے دوران ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ دیگر 5 فوجیوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق نے دیگر فوجیوں کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
اس دوران ریسکیو ٹیم نے برفانی میں پھنس جانے والے سرحدی پولیس کے متعدد اہلکاروں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا جب کہ لاپتہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے گرینڈ آپریشن کی تیاری جاری ہے۔