پاکستان سپر لیگ کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161رنز کا ہدف دے دیا ۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر160رنز بنائے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 18،وینس 28،ایوانز 10اور کرسچن 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان شعیب ملک نے سب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53رنز بنائے جس سے ٹیم کا مجموعی سکور بہتر ہوا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر ،محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عرفان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔