پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

نواز شریف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں۔

اسلام آباد سے جاری ویڈیو بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف اسی طرح کا منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جیسی مہم انتخابات سے قبل چلائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان اور اسلام سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس کے لئے انہیں کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو جوہری اور معاشی قوت بنانے میں جو کردار ادا کیا وہ ملکی تاریخ میں سنہرے حُروف سے لکھا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان سے محبت کی وجہ سے عوام نے ایسے منفی پروپیگنڈے کو ہمیشہ مسترد کیا اور انھیں تین مرتبہ وزیراعظم بنایا۔ حالیہ مہم کو بھی پاکستان کے عوام مسترد کریں گے اور اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔