پشاور کے علاقے تہکال میں چلتی گاڑی پر بی آر ٹی کے لوہے کا انتہائی وزنی پلر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پلر گرنے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرا علی محمود خان کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔