بھارت نے مقبوضہ کشمیر انتظامیہ میں سرکاری افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے شروع کر دیے، دو روز کے دوران 53افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر انتظامیہ نے 43افسران کے تقرر اور تبادلوں کا حکم جاری کیا جس میں کشمیرکی انتظامیہ کے33 افسران اور ایک بھارتی انتظامیہ کا افسر شامل ہے۔
مقبوضہ وادی انتظامیہ کے دو مسلمان افسران بھارت کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدوں سے مستعفی بھی ہوگئے ہیں۔