بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث تحصیل اوتھل میں 3 افرادہلاک ہوگئے،پاک فوج نے صوبے میں ریسکیوآپریشن شروع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل بلوچ نے بتایا کہ تحصیل بیلہ میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا جاچکا ہے تاہم بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کےلیے سروے کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارشوں سے تحصیل بیلہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ تحصیل اوتھل سے 3 لاشیں ملی ہیں اور بارش کے پانی میں 6 سے 7 افراد کے پھنسے رہنے کی اطلاع ہے جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے روشنی ہوتے ہی آپریشن کیا جائے گا ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد محفوظ مقام پر ہیں جس کے باعث ان کی جانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔