محمد وسیم ڈپٹی مینيجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے  تھے۔فائل فوٹو
محمد وسیم ڈپٹی مینيجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے  تھے۔فائل فوٹو

وسیم احمد کو قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن مقرر کر دیا گیا

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن وسیم احمد کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کر دیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمنی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے قائم مقام ایم ڈی عمران فاروقی ذاتی وجوہات کے بنا پرعہدے سے مستعفی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران فاروقی قائم مقام ایم ڈی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (کارپوریٹ سروسز) کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق ایس ايس جي سي کے بورڈ نے ڈپٹی مینيجنگ ڈائریکٹر( آپریشنز) محمد وسیم کو کمپنی کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ محمد وسیم ایس ایس جی سی میں ڈپٹی مینيجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے  تھے۔