مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو

قیدی کی شہادت۔پاکستان نے بھارتی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہادت کے بارے میں بھارتی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حقیقت سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارتی جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی اس حد تک شدت اختیار کر گئی کہ پاکستانی قیدی شاکر اللہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ڈاکٹر فیصل نے رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی سلامتی اور تحفظ بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے جسے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی اقدامات کرنے چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو تمام پاکستانیوں خصوصاً بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔ اس طرح کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعات کو دہرانے کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔