پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا ہے، یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا پائی۔
اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپنر ٹیم کو لمبی پارٹنر شپ دینے میں ناکام رہے۔
اسلام آباد الیون کے 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے تاہم این بیل اور ڈیل پورٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
این بیل 54، ڈیلپورٹ 29 اور لیوک رونکی 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل نے 3، حسن علی 2، عمید آصف، وہاب ریاض اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے ایک میچ جیت سکی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔