پی ایس ایل فور: اسلام آباد یونائیٹڈ نےزلمی کوشکست دے دی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاور زلمی کو شکست دے دی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 146رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔
تفصیل کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس کے بعد اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158رنز بنائے، اسلام آبادیونائیٹڈ کےرونکی نے21،صاحبزادہ فرحان 15،حسین طلعت صفر،ڈوپلیٹ 29،آصف علی 13،فہیم اشرف2،شاداب خان 6اور پٹیل 5سکور پر آوٹ ہوا ۔پشاور زلمی کی جانب سے سمین گل نے 3اور حسن علی نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمید آصف ،وہاب ریاض اور پولارڈ کو ایک ایک وکٹ ملی ۔
جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 146رنز پر ڈھیر ہو گئی ،کامران اکمل 7،امام الحق 18،میلان 1،عمر امین 14،ڈاسن 21،پولارڈ 51،سیمی 11،وہاب ریاض 20،حسن علی 2اور عمید آصف 0سکور پر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سیمی اور محمد موسیٰ نے 3,3جبکہ شاداب خان اور پٹیل نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔