بھارتی کرکٹ بورڈبھی بھارتی عوامی انتہاپسندی اور جارحیت کی بھینٹ چڑھ گیا،بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی بورڈ کے فیصلے کیخلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈبھی بھارتی عوامی انتہاپسندی اور جارحیت کی بھینٹ چڑھ گیا،بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی بورڈ کے فیصلے کیخلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بی سی سی آئی نے ایک ای میل کی ہےجس میں انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔
آئی سی سی کو بھیجی گئی ای میل میں بی سی سی آئی کے منتظم اعلیٰ ونود رائے نے کہا ہے کہ آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے ممالک سے تعلقات ختم کردیے جائیں۔