بھارتیوں کا جنگی جنون بڑھتا جارہا ہے، پلواما واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے پر پابندی اور بالی ووڈ سے اٹھنے والی پاکستان مخالف آوازوں کےبعد پاکستان سے کرکٹ نہ کھیلنے کےبھارتی اعلان کے بعد بھارتی سیاستدان ،کھلاڑی اور فنکارپاکستان کےحق میں کھڑے ہوگئے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نےکاکہنا تھا کہ ’پاکستان سے میچ نہ کھیلنا ہتھیار ڈالنے سے بھی برا ہے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ٹنڈولکر کاکہاکہ پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کے فیصلے کو پسند نہیں کرینگے جبکہ معروف بھارتی اداکارہ ودیابالن کاکہنا تھا کہ کھیل اورآرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔
معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سمجھا ہے کہ آرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ نہ کھیلنے کو ہتھیار ڈالنے سے زیادہ برا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ششی تھرور نے کہا کہ پُلوامہ حملے کے بعد حکومت نے سوگ کا اعلان نہیں کیا لیکن اب سے3 ماہ بعد ہونے والے مقابلے کو منسوخ کرنا چاہتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا ایسا ہی ہوگا جیسے بغیر لڑے شکست ہوجائے، اس معاملے میں حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔
کانگریسی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنا صرف2 پوائنٹس گنوانے کی بات نہیں ہے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تو وہ اس اقدام کو پسند نہیں کریں گے۔
ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت نہیں کھیلے گا تو پاکستان کو بغیر کھیلے ہی دو پوائنٹس مل جائیں گے جو روایتی حریف کو ایونٹ میں آگے بڑھنے میں مدد دے سکتے ہیں، بغیر کھیلے دو پوائنٹس گنوانا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔
ٹنڈولکر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سُنیل گواسکر کے بیان کی حمایت کریں گے جنہوں نے کہا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلے ، اُس میں فتح حاصل کرے تاکہ اُس کو دو پوائنٹس مل سکیں ، بغیر کھیلے دو پوائنٹس گنوانا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔
معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سمجھا ہے کہ آرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔ موسیقی، شاعری، رقص، تھیٹر اور سنیما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں، لیکن اس دفعہ لگتا ہے ہمیں کچھ تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنا پڑتے ہیں، لگتا ہے سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔